نئی دہلی6جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ میں کیا خامیاں ہیں اس کا جواب ان کے وزیر سیاحت کلوجول الپھوس نے دے کر اپنی پارٹی کے ایجنڈہ اور پروپیگنڈہ کی ہوا نکال دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں الفونس نے کہا کہ وارانسی میں ٹریفک کا مسئلہ ہے، نقل و حمل میں دقت ہوتی ہے، جام لگ جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وارانسی بہت گندا ہے اور یہاں صفائی کی ضرورت ہے۔اپنے دو روزہ دورے پر وارانسی پہنچے مرکزی سیاحت وزیر مملکت کے جے الفونس نے مودی کے پارلیمانی حلقہ کے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کے 4 سال کی مدت میں وارانسی میں ہوئے ترقیاتی کاموں اور حفظان صحت پر ہی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ وارانسی میں حالت انتہائی خراب ہے اور ٹریفک انتظامات مکمل طور پر غیر معیاری ہیں اور حفظان صحت کی حالت بھی اچھی نہیں ہے۔ہر طرف گندگی پھیلی ہے جس کی وجہ سے سیاح بتدریج کم ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں حکام اور ٹریولرس کے ساتھ میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ اب وارانسی کے سارناتھ میں 5لاکھ سیاح آ رہے ہیں جو بہت کم ہے۔ اس کو ہم سے 2 سالوں میں بڑھا 10 لاکھ کرنا ہے۔ یہ ہمارا سب سے بڑا مقصد ہے میں نے سارناتھ اور وارانسی کے 2 دنوں تک معائنہ کیا ہے اور سارناتھ کی ترقی میں مکمل شراکت سیاحت کی وزارت دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 2 دن تک وارانسی کا سفر کیا اور پتہ چلا کہ یہاں پر دقتیں بہت سی ہیں۔ سڑکوں پر جام کی صورتحال سب سے بڑا مسئلہ ہے حفظان صحت کی غیر معقولیت کے علاوہ گندی بہت ہے، مگر اس کو صاف کرنا ہے۔ وہیں مرکزی وزیر سیاحت نے یہ بھی کہا کہ گنگا گھاٹ پر کسی ایونٹ میں گنگا میں دودھ بڑھانا اور پھول مالا لے جانا بھی گنگا کو آلودہ کر رہا ہے، جسے روکنے کی ذمہ داری عام لوگوں کی ہے۔